ایران کے مرکز برائے بین الاقوامی امور اور بیرون ملک اسکول نے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی بنا پر مختلف وزارتوں منجملہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی سطح پر کوششیں کیں تاکہ رکاوٹوں اور بندشون کو ختم کیا جائے اور تمام افغان طلبا کو تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے۔
افغان شہریوں کو تعلیم کی یہ سہولت ایسی حالت میں فراہم کی جا رہی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر ملک کو کافی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور پھر بھی ایران، افغان شہریوں پر آنے والے تعلیمی اخراجات اٹھا رہا ہے۔
یہی نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو ممکنہ طور پر بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے تاکہ ایران میں موجود تمام افغان شہری اور طلبا خواہ ان کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہ بھی ہوں زیور علم سے آراستہ ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242